مہر خبررساں ایجنسی نے اسکائی نیوز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ سعودی عرب، اسرائیل اور بحرین نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی طرف سے مشترکہ ایٹمی معاہدے کو توڑنے کے اقدام کا خیر مقدم اور شکریہ ادا کیا ہے۔ سعودی عرب ، اسرائیل اور بحرین نے امریکی صدر کے اقدام کی مکمل حمایت کا اعلان بھی کیا ہے۔
اطلاعات کے مطابق امریکی صدر نے کل رات ایک بیان میں ایران اور گروپ 1+5 کے درمیان 14 جولائی 2015 میں ہونے والے ایٹمی معاہدے کو توڑنے کا اعلان کرتے ہوئے ایران کے خلاف اقتصادی پابندیاں عائد کرنے کا اعلان کیا ہے۔
آپ کا تبصرہ